انسان دوست پارٹی کے چیئرمین قیس منصور پر چیک باؤنس کا مقدمہ
ملزم قیس منصور نے صبیحہ بشیر سے یونی کلب بینکوئٹ شادی ہال ٹھیکے پر لیا تھا ، جس کا کرایہ وہ دوسال سے ادا نہیں کررہا
گلستان جوہر پولیس نے انسان دوست پارٹی کے چیئرمین اور این جی او چلانے والے قیس منصور شیخ کے خلاف چیک باؤنس ہونے کا مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم قیس منصور نے مدعیہ صبیحہ بشیر سے گلستان جوہر بلاک ون میں واقعہ یونی کلب بینکوئٹ شادی ہال ٹھیکے پر لیا تھا ، شادی ہال کا کرایہ وہ گزشتہ دوسال سے ادا نہیں کررہا تھا۔
شادی ہال کی مالکہ کے بار بار تقاضے پر ملزم نے مدعیہ کو کرائے کی مد میں مختلف مہینوں کے 4 چیک دیے۔
مدعیہ نے مختلف وقفوں سے چیک اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کے لیے جمع کرائے تھے ، پہلا چیک 25 جولائی 2023 اور دوسرا 11 اکتوبر 2023 کو بینک میں قیس منصور شیخ کے اکاؤنٹ میں بیلنس نہ ہونے کے باعث باؤنس ہوگئے۔
شادی ہال کی مالکہ کے اصرار پر اصرار کرنے کے باوجود ملزم نے حیلے بہانے بنائے اور کرایہ ادا نہیں کیا ، مدعیہ کی درخواست پرملزم کیخلاف گلستان جوہر تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم مدعیہ کو ہراساں کررہا ہے اور مقدمہ کی واپسی کے لیے دباؤ ڈالا رہا ہے ۔