سری لنکن کرکٹ بورڈ کو عدالت سے ریلیف مل گیا

سری لنکن بورڈ حکام 14 روز تک بدستور کام کرنے کے اہل ہوں گے


Sports Desk November 07, 2023

سری لنکن کرکٹ بورڈ کو عدالت کی جانب سے 14 روز کے لیے ریلیف مل گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر شامی سلوا نے اپنی برطرفی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا، عدالت نے ان کا موقف سننے کے بعد 14 دن کے لیے اسٹے آرڈر جاری کردیا، جس کے تحت 14 دن تک اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا۔

سری لنکن بورڈ حکام 14 روز تک بدستور کام کرنے کے اہل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ برطرف

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس پر وزیر کھیل نے تمام عہدیداروں کو برطرف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب ارجنا رانا ٹنگا کی سربراہی میں قائم پینل ورلڈکپ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کی تحیققات کے ساتھ مستقبل میں کرکٹ کی بہتری کا بھی پلان تیار کرنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں