اداکارہ رشمیکا مندانا کی جعلی غیراخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا کووارننگ جاری

’ڈیپ فیک ویڈیوز‘ بنانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو سزا اورجرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، حکم نامہ


ویب ڈیسک November 07, 2023
اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنی جعلی ویڈیو کو انتہائی خوف زدہ کرنے والا تجربہ کہا تھا:فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کی جعلی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت نے سوشل میڈیا کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔

بھارتی وزارت الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے سوشل میڈیا کے لیے جاری نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے جو بھی پلیٹ فارمز 'ڈیپ فیک ویڈیوز' (جعلی ویڈیوز) بنائیں گے یا پھیلائیں گے ان کو قانونی کارروائی اور جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایڈوائزری کے مطابق کمپیوٹر اور دیگر کمیونیکیشن آلات کو استعمال کرکے جعلی ویڈیوز بنانے اور پھیلانے والوں کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی ساکھ کو نقصان، غیراخلاقی ویڈیو وائرل

بھارتی حکومت کی جانب سے نئی ہدایات اداکارہ رشمیکا مندانا کی ایک جعلی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سامنے آئی ہیں۔ اداکارہ نے جعلی ویڈیو کو ' انتہائی خوف زدہ ' کرنے والا عمل قرار دیا تھا۔

امیتابھ بچن سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے رشمیکا مندانا کی جعلی ویڈیو بنانے والوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔