ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں انہیں خوش آمدید کہیں گے آصف زرداری
تحریک انصاف سے حکومت چل نہیں رہی تھی اس لیے انہیں اقتدار سے ہٹایا، پریس کانفرنس
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ تحریک اںصاف کو اقتدار کے لیے نہیں ہٹایا اس لیے ہٹایا تھا کہ ان سے حکومت چل نہیں رہی تھی، ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پہلا سیاست دان تھا جس نے فلسطین کے لیے بات کی افسوس ہے کہ ہم فلسطین کے لیے اتنا نہیں کررہے جتنا ہمیں کرنا چاہیے۔
یہ پڑھیں : ن لیگ اور ایم کیو ایم کا آئندہ انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان
انہوں ںے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں پاور پارلیمنٹ کو دی تھی ہم نے صدر کے اختیارات کم کیے تو اس کے ییچھے کوئی بات تھی کیوں کہ میں دیکھ رہا تھا کہ حکومت چل نہیں رہی، میں نے دیکھا کہ پی ٹی آئی سے حکومت نہیں چل رہی، پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے دور میں کوئی کام نہیں کیا، ہم نے پی ٹی آئی کو اپنے اقتدار کے لیے حکومت سے نہیں ہٹایا بلکہ اس لیے ہٹایا کہ ملک کی بہتری اور معاشی ترقی ہمارا مقصد تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ن لیگ کا سندھ میں پیپلز پارٹی کے تمام مخالفین سے اتحاد کا فیصلہ
آصف زرداری نے کہا کہ دل چاہتا ہے آج سندھی زبان میں گفتگو کروں اور دوستوں اور دشمنوں کو اپنا پیغام دوں، سب اپنی سیاست کریں ہماری اپنی سیاست اور فلاسفی ہے اور ہماری سیاست بھٹو اور بے نظیر والی ہے، جو لوگ ہمارے خلاف کھڑے ہوں گے ہم انہیں بسم اللہ کہیں گے، ہمارے مخالفین الیکشن میں کھڑے ہوں ہم انہیں خوش آمدید کہیں گے۔