سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہ ہونے پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ شدید برہم
عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرتے ہوئے خوردہ فروشوں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائی، نگراں وزیراعلیٰ
سندھ میں سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد نہ ہونے پر نگراں وزیراعلیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بینظیرآباد کے کمشنرز کو لیٹر جاری کر دیا گیا۔
جسٹس (ر) مقبول باقر کا کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ کو نافذ کرنے میں ناکام ہو رہی ہے اور مہنگائی سے متاثرہ صارفین سے زائد رقم وصول کی جا رہی ہے۔ پھل، سبزیوں اور گوشت سمیت تمام روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں پر ضابطہ لایا جائے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے وقتاً فوقتاً ہدایات جاری کرنے کے باوجود عمل نہ کرنے پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا۔
جسٹس (ر) مقبول باقر نے ہدایت کی کہ عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرتے ہوئے خوردہ فروشوں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائی۔ انہوں نے کمشنرز کو حکم دیا کہ سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کروانے کے لیے تمام متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی جائیں۔