سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن ن لیگ سندھ کے صدر مقرر

شاہ محمد شاہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مقرر کیے گئے ہیں


ویب ڈیسک November 07, 2023
(فوٹو : فائل)

مسلم لیگ (ن) نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کو پارٹی کی جانب سے سندھ کے صدر مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی کے حوالے سے لاہور میں اجلاس ہوا جس میں بشیر میمن کو مسلم لیگ (ن) صوبہ سندھ کا صدر بنا دیا گیا جب کہ شاہ محمد شاہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مقرر کیے گئے ہیں۔

یہ پڑھیں : وزیراعظم عمران خان جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف کیس کا اندراج چاہتے تھے، بشیر میمن

ن لیگ نے دونوں تقرریوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انتہائی مطلوب مجرم کا سابق ڈی جی ایف آئی اے اور دفترخارجہ سے رابطوں کا انکشاف

واضح رہے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد بشیر میمن کو 29 ستمبر 2023ء کو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایا گیا تھا، یہ استقبالیہ کمیٹی نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کے لئے صوبہ سندھ کے لئے تشکیل دی گئی تھی۔

اسی سے متعلق : منی لانڈرنگ کیس میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی ضمانت منظور

سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے (فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی) بشیر میمن نے صرف ڈیڑھ ماہ پہلے ہی مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں