لاہور سمیت چار اضلاع میں اسموگ ایمرجنسی نافذ تعطیل کا اعلان

جمعتہ المبارک 10 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان اور4 دن تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی، شہری کورونا کی طرح گھروں پر رہیں گے


افضال طالب November 07, 2023
فوٹو فائل

پنجاب حکومت نے اسموگ کی بگڑتی صورتحال پر جمعہ ہفتے کو لاہور ڈویژن گوجرانولہ حافظ آباد میں چھٹی دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اسموگ کے تدارک کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس کے بعد ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا لاہور میں آلودگی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، بھارت میں فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث زیادہ اثرات آلودگی کے لاہور پر مرتب ہو رہے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا 9 نومبر کو پورے ملک میں چھٹی ہے اور دس کو پنجاب کے زیادہ اسموگ والے اضلاع چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلی پنجاب نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں ٹریفک کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کریں گے جبکہ ہوٹل، پارک اور سینما گھر بھی بند ہونگے

محسن نقوی نے کہا یہ تمام فیصلے اس ہفتے کے لیے ہے جمعہ کے روز محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کی ہے جس سے اسموگ کے تدارک میں فائدہ ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں