قاضی احمد قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے3افراد جاں بحق10زخمی

کراچی جانے والی تیز رفتار بس کار کو روندتی ہوئی بے قابو ہو کر ہوٹل میں جا گھسی

کراچی جانے والی تیز رفتار بس کار کو روندتی ہوئی بے قابو ہو کر ہوٹل میں جا گھسی. فوٹو: فائل

قاضی احمد کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بس کار سے ٹکراتی ہوئی بے قابو ہوکر ہوٹل میں جا گھسی۔ ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔


موٹروے پولیس کے مطابق قاضی احمد قومی شاہراہ پر پنجاب سے کراچی جانیوالی مسافر بس کار کو ٹکر ماردی اور تیز رفتاری کے باعث سڑک کے کنارے واقع ہوٹل میں جا گھسی، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد غلام شبیر جلبانی ،سعیدہ اور سنیہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ ہوٹل میںموجود 10 افراد زخمی ہو گئے ۔

جنہیں فوری طور پر تحصیل اسپتال قاضی احمد منتقل کیا گیا جہاں سے 4 افراد کو تشویشناک حالت میں پی ایم یو اسپتال نواب شاہ منتقل کر دیا گیا ۔ متوفیان کا تعلق سندھ کے شہر میرپور ماتھیلو سے بتایا جاتا ہے۔ نوابشاہ سے نامہ نگار کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آ جانے کے باعث پیش آیا۔ ڈرائیور فرار ہوگیا۔
Load Next Story