روپی کور کا اسرائیلی حمایت پر بائیڈن انتظامیہ کی دیوالی تقریب میں شرکت سے انکار

فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کی حمایت کے باوجود بائیڈن انتظامیہ کی دیوالی منانے پر حیرت ہے، کینیڈین فنکارہ

فوٹو : انسٹاگرام

بھارت نژاد کینیڈین شاعرہ اور فنکارہ روپی کور نے اسرائیل کی حمایت پر بائیڈن انتظامیہ کی دیوالی کی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر روپی کور نے لکھا کہ انہیں حیرت ہے کہ فلسطینیوں پر جاری مظالم کی حمایت کے باوجود بائیڈن انتظامیہ دیوالی منارہی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا وہ ہر ایسی دعوت کو مسترد کرتی ہیں جس میں عام لوگوں کو بے رحمی سے مارنے والوں کی حمایت کی گئی ہو۔
Load Next Story