آئی سی سی ایلیٹ پینل میں موجود واحد پاکستانی امپائر کے نام ایک اور اعزاز
احسن رضا کل اپنا 50 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ سپروائز کریں گے
آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل واحد پاکستانی امپائر احسن رضا کل ایک اور اعزاز اپنے نام کریں گے۔ انگلینڈ اور نیدرلینڈ کا میچ ان کا 50 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ ہوگا۔ احس رضا نے اس سنگ میل کو اپنی اہلیہ کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے احسن رضا آئی سی سی ورلڈکپ میں ذمہ داریاں نبھانے والے واحد پاکستانی امپائر ہیں۔ انگلینڈ اور نیدرلینڈ کے میچ کو سپروائزر کر کے وہ علیم ڈار، اسد روف اور خضر حیات کے بعد 50 ون ڈے میچ کرانے والے چوتھے پاکستانی امپائر بن جائیں گے۔
مزید پڑھیں: بنگلورو میں بارش؛ کیا پاکستان کیلئے قدرت کا نظام متحرک ہورہا ہے؟
رواں برس مارچ میں علیم ڈار کی جگہ انٹرنیشنل پینل سے ترقی دے کر آئی سی سی نے احسن رضا کو ایلیٹ پینل میں شامل کیا تھا۔ احسن رضا کو سب سے زیادہ 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سپروائزر کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
مزید پڑھیں: کیا ''ٹائم آؤٹ'' پر وکٹ گنوانے والے میتھیوز نے فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی تھی!
رواں سال انہوں نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ایشیز سیریز میں پہلی بار امپائرنگ کی تھی۔وہ اب تک نو ٹیسٹ میچز بھی سپر وائز کرچکے ہیں۔
احسن رضا نے 50 ون ڈے میچز کے اعزاز کو اپنی اہلیہ کے نام کیا ہے۔ جہنوں نے ہمیشہ اچھے اور برے لمحات میں بھرپور ساتھ دیتے ہوئے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔