وزیراعظم کی عام انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کو فنڈز اور سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی

الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کیلیے تمام ضروری تیاری کرلی ہے، چیف الیکشن کمشنر


ویب ڈیسک November 07, 2023
فوٹو فائل

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے عام انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن کو فنڈز اور مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی نگراں وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، جس کا الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے۔

ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ 'الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کیلیے تمام ضروری تیاری کرلی ہے، پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ اسٹاف کی فہرستیں بھی تیار ہیں'۔

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ الیکشن میٹریل کی چھپائی کا کام بھی آخری مراحل میں ہے جبکہ تمام اضلاع میں جلد ہی انتخابی فہرستیں پہنچانے کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن بروقت انتخابات کے انعقاد اور انتخابی شیڈول جاری کرنے کا پابند ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کو عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے دورے کی دعوت بھی دی۔

نگراں وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کو عام انتخابات کے انعقاد کیلیے پھر حکومتی تعاون، فنڈز اور مطلوبہ سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |