جامعہ کراچی بی کام کے امتحانی فارم جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع

انٹر کے پرچوں کی کاپیاں جانچنے کا عمل 23 مئی سے شروع کردیا جائے گا


Staff Reporter May 22, 2014
انٹر کے پرچوں کی کاپیاں جانچنے کا عمل 23 مئی سے شروع کردیا جائے گا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسرارشد اعظمی کے مطابق بی کام ریگولرکے ضمنی امتحانات کے فارم جمع کرانیکی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے۔

طلبا امتحانی فارم27 مئی تک 2650 روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور4550 روپے فیس برائے (سال اول و دوئم ) کے ساتھ متعلقہ کالجوں میں جمع کراسکتے ہیں٭ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظم امتحانات عمران چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوئم کے سالانہ امتحانات 2014 کے اردو نارمل، انگلش نارمل اور کمرشل جیوگرافی کے پرچوں کی کاپیاں جانچنے کا عمل جمعہ 23 مئی سے سہ پہر 3 بجے شروع کیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں