پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل پر بھی مفادات کے ٹکراؤ کا الزام

ان کی آؤٹ ڈور میڈیا کمپنی مبینہ طور پر پی سی بی پارٹنرز کو اسپانسرز فروخت کرتی ہے


Abbas Raza November 08, 2023
ان کی آؤٹ ڈور میڈیا کمپنی مبینہ طور پر پی سی بی پارٹنرز کو اسپانسرز فروخت کرتی ہے۔ فوٹو: پی سی بی

پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل پر بھی مفادات کے ٹکراؤ کا الزام سامنے آگیا۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حمید اورینج کمیونیکیشن، افینٹی میڈیا اور پوسٹر کمپنی کے مالک بھی ہیں، ان کی ٹیم ملٹی نیشنل کمپنیز کے ساتھ ڈیل کرتی ہے، ان میں پی سی بی کے ساتھ معاہدے رکھنے والی ایک کمپنی بھی شامل ہے، ان کی آؤٹ ڈور میڈیا کمپنی مبینہ طور پر پی سی بی پارٹنرز کو اسپانسرز فروخت کرتی ہے۔

بورڈ کے کنٹریکٹ میں ہوتے ہوئے بابر کی کمپنیز کے ساتھ وابستگی کو مفادات کا ٹکراؤ قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ''مفادات کا ٹکراؤ''؛ انضمام الحق پر سابقہ دور میں بھی الزام لگا

یاد رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی کھلاڑیوں کے معاملات دیکھنے والی کمپنی سے تعلق رکھنے کی وجہ سے مفادات کے ٹکراؤ کے الزام کی زد میں ہیں،ایک کمیٹی اس کیس کی انکوائری کررہی ہے۔

نمائندہ ''ایکسپریس'' کے استفسار پر پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عالیہ رشید نے کہا کہ بابر حمید نے اپنی کمپنیز ڈیکلیئر کررکھی ہیں،یہ بی سی بی کے ساتھ کام نہیں کرتیں،بابر براڈ کاسٹنگ رائٹس کے معاملات دیکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں