دھڑکنوں سے چارج ہونے والا پیس میکر متعارف
یہ پیس میکر ایک عام پیس میکر کے مقابلے میں بیٹری کی 6 سے 15 سالہ مدت کو بڑھا بھی دیتا ہے
سائنسدانوں نے ایک ایسا پیس میکر بنایا ہے جو دل کی دھڑکنوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنی بیٹری کو جزوی طور پر ری چارج کرنے کے قابل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سائنسدانوں کی جانب سے ایسا پیس میکر بنانے کا مقصد تازہ برقی توانائی پیدا کرنا ہے۔ یہ آلہ ایک اور دل کی دھڑکن کو متحرک کرنے کے لیے درکار توانائی کا تقریباً 10 واں فیصد دوبارہ پیدا کر سکتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ پیس میکر ایک عام پیس میکر کے مقابلے میں بیٹری کی 6 سے 15 سالہ مدت کو بڑھا بھی دیتا ہے۔
اس تجرباتی پیس میکر کے نتائج امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے جو 11-13 نومبر تک فلاڈیلفیا میں اور آن لائن منعقد ہوگا۔
سیئٹل میں واشنگٹن یونیورسٹی میں میڈیسن کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹر بابک نذیر نے اس حوالے سے نیوز ریلیز میں بتایا کہ اس پیس میکر میں مکینیکل اور برقی توانائی آپس میں منسلک ہیں اور ان کا تبادلہ آگے پیچھے کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح الٹراساؤنڈ برقی وولٹیج کو دباؤ یا آواز میں تبدیل کرتا ہے، اسی طرح ہم پیوند کاری کے قابل طبی آلات پر انجنیئرنگ کر سکتے ہیں تاکہ دل کے قدرتی دباؤ کو کم وولٹیج میں تبدیل کر کے بیٹری کی زندگی کو طویل کیا جا سکے۔