عائزہ خان بالآخر فلسطین کے حق میں بول پڑیں

صارفین عائزہ خان کا بائیکاٹ کررہے ہیں


ویب ڈیسک November 08, 2023
عائزہ خان کی فلسطین کے لیے دُعا: فوٹو ویب ڈیسک

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھی اسرائیلی دہشتگردی کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اُٹھا دی۔

گزشتہ دنوں عائزہ خان کو اسرائیل فلسطین کشیدگی پر خاموش رہنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، اداکارہ کے انسٹاگرام پر 13 ملین سے زائد فالوورز ہیں، اس قدر مقبولیت کے باوجود اسرائیلی حملوں پر عائزہ خان کی خاموشی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے میں آگئے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وہ عائزہ خان کا بائیکاٹ کررہے ہیں اور اُنہیں سوشل میڈیا سے اَن فالو کررہے ہیں۔

صارفین کی تنقید کے بعد بالآخر عائزہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ کی اسٹوری میں فلسطین کے حق میں پوسٹ کردی ہے۔

مزید پڑھیں: "شرم کرو، تُم مغربی کٹھ پتلی ہو"؛ عائزہ خان شدید تنقید کا شکار

عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جائے نماز کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ "اس کنکشن کو کسی انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہے"۔

a1

اداکارہ نے اپنی اسٹوری کچھ ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا جن میں لکھا تھا کہ "انسانیت کے لیے، فلسطین کے لیے، دُنیا کے لیے اور امن کے لیے دُعا کررہی ہوں"۔

اُنہوں نے اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں غزہ کے بچوں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ "یااللہ رحم"۔

a2

واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: "ہم اسرائیل سے محبت نہیں کرسکتے"؛ نعمان اعجاز شدید تنقید کی زد میں

اسرائیل کی فلسطین پر دہشتگردی کے خلاف دُنیا بھر کے فنکار اپنی آواز بلند کررہے ہیں اور فوری طور پر غزہ میں جنگ بند کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں