پاکستان کی سیکورٹی فورسز پر حملے افسوسناک ہیں امریکا

پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے 40 سالہ پرانی پارٹنر شپ ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکی فوج نے افغانستان سے انخلا کے وقت کوئی سامان نہیں چھوڑا، امریکی محکمہ خارجہ:فوٹو:فائل

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز پر حملے افسوسناک ہیں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ رواں ماہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور تنصیبات پر ہونے والے حملوں سے آگاہ ہیں۔ حملوں سے متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔


محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو بڑے پیمانے پر فراہم کی جانے والی فوجی امداد بدستور معطل ہے تاہم پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے 40 سالہ پرانی پارٹنرشپ ہے۔ انسداد دہشتگردی ،سیکورٹی اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ باہمی تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا یہ واضح کرنا چاہتا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے وقت امریکی فوج نے کوئی سامان اور آلات پیچھے نہیں چھوڑے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں امریکا کسی بھی ملک میں کسی ایک سیاسی پارٹی یا حکومت کو ترجیح نہیں دیا۔ انتخابات منصفانہ اور اس ملک کے عوام کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیے۔ پڑوسی ممالک افغانیوں کو داخلے کی اجازت دیں اور اس سلسلے میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے تعاون کریں۔
Load Next Story