شامی کی شاندار پرفارمنس پربھارتی میڈیا ناخوش گھریلو زندگی پر تنقید

مسلمان فاسٹ بولر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے


ویب ڈیسک November 08, 2023
مسلمان فاسٹ بولر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارت میں مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی کو شاندار پرفارمنس دکھانے کے باوجود نجی زندگی کو میڈیا پر لاکر تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

بھارت کے مقامی میڈیا چینل نے آئی سی سی ورلڈکپ میں محمد شامی کی شاندار پرفارمنس پر انکی اہلیہ کا انٹرویو لیا، حسین جہاں نے ٹیم انڈیا کو شاندار کارکردگی دیکھانے پر مبارکباد دی تاہم فاسٹ بولر کی کارکردگی پر بات کرنے سے گریز کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں حسین جہاں کو محمد شامی کی کارکردگی پر تبصرہ کرنے کیلئے کہا گیا تو انہوں نے کہا کہ '' کرکٹرز کی مداح نہیں ہوں اور نہ ہی میں کرکٹ کی مداح ہوں۔ کتنی وکٹیں لیں، کیا حاصل کیا، یہ سب میری سمجھ سے باہر ہے''۔

مزید پڑھیں: محمد شامی گھریلو تنازعات کی وجہ سے 3 بار خودکشی کا سوچ چکے

حسین جہاں نے کہا کہ شامی اگر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، اچھا کھیل رہا ہے اور اور اچھی کمائی کر رہا ہے تو ہمارا مستقبل محفوظ ہوجائے گا۔

انٹرویو کے دوران اینکر نے شامی کو نیک خواہشات بھیجنے کو کہا تو حسین جہاں نے کہا '' میں ٹیم انڈیا کو اپنی نیک خواہشات ضرور بھیجوں گی لیکن شامی کو نہیں!''۔

مزید پڑھیں: محمد شامی سجدہ کرتے کرتے رک گئے؟

دوسری جانب آئی سی سی ورلڈکپ میں ہاردک پانڈیا کی انجری کے بعد ٹیم میں کم بیک کرنے والے محمد شامی نے 4 میچوں میں 16 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور میگا ایونٹ کے ٹاپ فور بالرز میں موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی بولر محمد شامی پر بیوی نے جان سے مارنے کا الزام لگادیا

واضح رہے کہ 2014 میں محمد شامی نے ماڈل حسین جہاں سے شادی کی تھی تاہم مارچ 2018 میں انکی اہلیہ نے سسرال والوں اور شوہر پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ شامی نے مجھے جان سے مارنے کی بھی کوشش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں