صدر اور لائنز ایریا غیر قانونی انٹر سٹی بس ٹرمینل اور پتھاروں سے شہری پریشان

دن رات بسوں کی آمدورفت کی وجہ سے قریبی اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوبھی سخت مشکلات کا سامنا

دن رات بسوں کی آمدورفت کی وجہ سے قریبی اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوبھی سخت مشکلات کا سامنا

بلدیہ عظمیٰ کراچی ، کراچی کنٹونمنٹ، بلدیہ جنوبی بورڈ اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی غفلت اور بے حسی کے باعث لائنز ایریا اور صدر میں قائم غیرقانونی انٹرسٹی بس ٹرمینل اور پتھاروں نے نہ صرف شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے بلکہ سڑکوں پر ٹریفک اژدہام روز کا معمول بن گیا ہے۔

لائنز ایریا اور صدر کے قریب دن رات بسوں کی آمدورفت کی وجہ سے قریبی اسپتالوں میں آنے والے مریض اور مکینوں کو بھی سخت مشکلات کا سامنا ہے، متعلقہ اداروں کی جانب سے مانیٹرنگ نہ ہونے کے باعث علاقے میں حکومتی رٹ کے بجائے ٹرانسپورٹ مافیا اور پتھارے مافیا کا وجود عمل میں آچکا ہے جس سے علاقے میں دیگر جرائم کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے

تفصیلات کے مطابق شہر کے سب بڑے تجارتی علاقے صدر میں پتھاروں کی یلغار نے ٹریفک اژدہام کا گھمبیر مسئلہ کھڑا کردیا ہے جبکہ بعض سڑکوں پر تو ٹریفک کی نقل وحرکت ناممکن بنادی ہے، پریڈی اسٹریٹ ، نیو پریڈی اسٹریٹ، ایمپریس مارکیٹ کے اطراف، بوہری بازار اور صدر کی دیگر اہم شاہرائوں پر سیکڑوں پتھارے قائم ہوچکے ہیں جس کے باعث ٹریفک جام روز کا معمول بن گیاجبکہ پیدل چلنے والوں کو بھی شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے
نمائندہ ایکسپریس کے سروے کے مطابق صدر سے ایم اے جناح روڈ کی سروس روڈ تک اندرون سندھ، پنجاب، بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں جانے والی بسوں کی دن رات آمدورفت رہتی ہے جس کے باعث ٹریفک جام روزکا معمول بن گیا ہے، بالخصوص مینزفیلڈ اسٹریٹ، صغیر شہید روڈ اور لائنزایریا کی سڑکوں پر ہروقت دیوہیکل بسوں کا اژدہام رہتا ہے،

 
Load Next Story