بہنوئی کو قتل کرنے کیلیے پختونخوا سے کراچی آنے والے 2 ملزمان گرفتار

خنجر پر زہر لگا کر کے پی کے سے کراچی اپنے بہنوئی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے آئے، ملزمان عدنان اور ساجد کا اعتراف


Staff Reporter November 08, 2023
دونوں ملزمان نے تھانے میں تفتیش کے دوران قتل کے منصوبے کا انکشاف کیا

پولیس نے بہنوئی کو قتل کرنے کے لیے پختونخوا سے کراچی آنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

خنجر پر زہر لگا کر بہنوئی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا کر کے پی کے سے کراچی آنے والے دونوں ملزمان کو سکھن تھانے کی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزمان عدنان اور ساجد نے بتایا کہ وہ غیرت کے نام پر اپنے بہنوئی کو قتل کرنے کراچی آئے تھے ۔ دونوں ملزمان خنجروں پر زہر لگا کر بہنوئی کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے ۔

سکھن پولیس کے مطابق گشت پر موجود اہل کاروں نے 2 مشکوک افراد کو رُکنے کا اشارہ کیا اور تلاشی کے دوران دونوں ملزمان کے قبضے سے تیز دھار چاقو برآمد کیے گئے، جس کے بعد دونوں ملزمان کو شک کی بنیاد پر تھانے منتقل کیا گیا، جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ دونوں خیبر پختون خوا سے کراچی اپنے بہنوئی کو قتل کرنے آئے تھے۔

پولیس اس حوالے سے مزید حقائق جاننے کے لیے ملزمان سے تفتیش کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں