افغان ٹیم کی ہار کیا ڈانس کینسل ہوگیا سوشل میڈیا پر عرفان پٹھان سے سوالات

ٹوئٹر (ایکس) پر سابق بھارتی کرکٹر کی ٹرولنگ، ٹرینڈنگ میں آگئے


ویب ڈیسک November 08, 2023
ٹوئٹر (ایکس) پر سابق بھارتی کرکٹر کی ٹرولنگ، ٹرینڈنگ میں آگئے (فوٹو: فائل)

آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں پاکستان اور سری لنکا کی ہار پر بھنگڑے ڈالنے والے عرفان پٹھان ایک بار پھر سوشل میڈیا کے نشانے پر آگئے۔

گزشتہ روز میگا ایونٹ میں افغانستان کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سابق بھارتی کرکٹر کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ شروع ہوگئی، میچ میں آسٹریلیا کی ایک موقع پر 91 رنز پر 7 وکٹیں گر چکی تھیں تو افغان شائقین سمییت بھارتی مینٹور اجے جڈیجا کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا، بعدازاں گلین میکسویل نے 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر افغان فینز سمیت بھارتی کرکٹرز کے دل توڑ دیئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے بعد سری لنکا کی افغانیوں سے شکست! عرفان پٹھان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر عرفان پٹھان ٹرینڈنگ میں آگئے اور دلچسپ میمز وائرل ہونے لگیں۔ کچھ صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تو کچھ نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ! عرفان پٹھان کے پاکستان کی ہار پر بھنگڑے

دوسری جانب آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد افغان ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے اب انہیں لیگ راؤنڈ کے آخری میچ میں جنوبی افریقا کے مدمقابل آنا ہے۔













تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔