بابراعظم کتنے عرصے تک آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر رہے

پاکستان کیلئے بابر سے قبل ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف یہ اعزاز حاصل کرسکے تھے


ویب ڈیسک November 08, 2023
پاکستان کیلئے بابر سے قبل ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف یہ اعزاز حاصل کرسکے تھے (فوٹو: کرک انفو)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں شمبن گل نے پہلی پوزیشن سے محروم کردیا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم 3 سال پہلی پوزیشن پر قائم رہے یعنی انہوں نے یہ اعزاز 951 روز اپنے نام رکھا، تاہم شبمن گِل نے ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انکی بادشاہت ختم کردی۔

بابراعظم سے قبل پاکستان کی جانب سے ظہیر عباس (1983-84)، جاوید میانداد (1988-89) اور محمد یوسف (2003) میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ شبمن گل نے بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں سب سے زیادہ عرصے تک ویسٹ انڈیز کے سر ویون رچرڈز نے 1 ہزار 748، آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل بیون نے یہ اعزاز 1 ہزار 259، ویرات کوہلی نے 1 ہزار 258، ڈین جونز 1 ہزار 146 جبکہ برائن لارا 1 ہزار 49 روز تک نمبر ایک پوزیشن اپنے پاس رکھنے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

اس فہرست میں کپتان بابراعظم کا نام بھی شمار کیا جائے وہ اس فہرست میں 951 روز اپنی بادشاہت قائم کرکے چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں