گستاخانہ فلم کےخلاف احتجاج پرامن ہونا چاہئے شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کرنا لوگوں کا حق ہے

شہبازشریف نے اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم محمد نعیم کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں گھر دینے کا بھی اعلان کیا۔ نیفر سہگل/ ایکسپریس

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ گستاخانہ فلم کےخلاف احتجاج کرنا لوگوں کاحق ہے مگر یہ پرامن ہونا چاہئے۔



لاہورمیں ملک بھر کے پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات میں انعامی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے شہبازشریف نے کہا کہ امیر تو بڑی گاڑیاں باہر سے منگوا سکتے ہیں اور کوئی اعتراض نہیں کرتا مگر ہم غریبوں کے لئے باہرسےجدید بسیں منگائیں تواس پراعتراض کیاجا رہا ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کرنا لوگوں کا حق ہے مگر یہ پرامن ہونا چاہئے۔


آخرمیں وزیراعلیٰ پنجاب نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباوطالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ شہبازشریف نے اول پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم محمد نعیم کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں گھر دینے کا بھی اعلان کیا۔

Load Next Story