ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئرایمبولینس سروس پانچ سال کے بعد بحال
2019 سے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئر ایمبولینس سروس تیکنیکی وجوہات کی بنا پر غیر فعال تھی
پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئرایمبولینس سروس 5 سال بعد بحال ہوگئی۔
میڈیکل ایمرجنسی کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کا فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد پہلی پرواز کے ذریعے 2 مریضوں کو کوئٹہ سے کراچی لایا گیا، دونوں مریضوں کے کانگو وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن نے اپنی ایئرایمبولینس کے لیے تیکنیکی معاونت اسکائی ونگز ایوی ایشن سے حاصل کی ہے جس کے بعد ایدھی ایئرایمبولینس کئی سال کے بعد دوبارہ فعال ہوگئی ہے۔
ایدھی ائیر ایمبولینس کا طیارہ فلائٹ آپریشن کے لیے کال سائن اسکائی ونگز کا استعمال کرے گا۔
واضح رہے کہ 2019 سے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئر ایمبولینس سروس تیکنیکی وجوہات کی بنا پر غیر فعال تھی۔