واٹس ایپ میں پیغامات اب باآسانی ڈھونڈے جاسکیں گے

واٹس ایپ نے یہ فیچر فی الحال اپنے ویب بِیٹا ورژن میں آزمائش کے لیے پیش کیا ہے


ویب ڈیسک November 09, 2023

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے بِیٹا ورژن میں تاریخ کے حساب سے میسج ڈھونڈنے کا فیچر آزمائش کے لیے پیش کر دیا۔ فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین مخصوص تاریخ پر بھیجا گیا میسج باآسانی ڈھونڈ سکیں گے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ میں پیش کیے جانے والے ایک اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گفتگو میں پیغامات ڈھونڈنے کے لیے ایک کلینڈر کا بٹن موجود ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کسی مخصوص تاریخ کو بھیجا گیا پیغام فوراً ڈھونڈ سکیں گے۔

WABI (تصویر: WABetaInfo)

رپورٹ کےمطابق اس فیچر کی مدد سے چیٹ میں پچھلی تاریخوں میں جا کر پیغام نکالنا نہ صرف وقت بچائے گا بلکہ صارفین کو جھنجھلاہٹ سے بھی بچائے گا۔

مزید برآں یہ فیچر تحریری پیغامات کے بجائے وائس نوٹ جیسے غیر تحریری پیغامات کو ڈھونڈنے میں مدد گار ثابت ہوگا کیوں کہ وائس نوٹ میں کوئی تحریر نہیں ہوتی اور تحریری پیغامات کو لکھ ہی ڈھونڈا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کمپنی کی جانب سے یہ آزمائشی فیچر ان بِیٹا صارفین کے لیے دستیاب کیا گیاہے جو واٹس ایپ ویب کے آفیشل بِیٹا پروگرام میں حال ہی میں شامل ہوئے ہیں۔ لیکن توقع کی جارہی ہے کہ جلد ہی دیگر صارفین کے لیے بھی یہ فیچر متعارف کرا دیا جائے۔ البتہ، کمپنی کی جانب سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں