اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ کانگو کی وجہ سے پورے صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ ہے، کانگوسے متاثر محکمہ صحت کے طبی عملے کے مزید 2 افراد ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیے گئے، محکمہ صحت کے 13 متاثرہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کا علاج کراچی میں جاری ہے۔
نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ متاثرین میں 9 ڈاکٹرز اور طبی عملے کے 4 افراد شامل ہیں، تمام مریضوں کا علاج سرکاری اخراجات پر کراچی کے نجی ہسپتال میں کیا جارہا ہے، کانگو وائرس کے پھیلاوٴ کو روکنے کے لیے موٴثر اقدمات اٹھائے گئے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔