چترال میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک 4 شدید زخمی

علاقے کو دہشت گرد وں سے پاک کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 08, 2023
فوٹو فائل

چترال کے سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چترال کے سرحدی علاقے ارسون میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران فوجی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے کو دہشت گرد وں سے پاک کرنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور مقامی لوگوں نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں