
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے نو موئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔ یہ روبکار جج ارشد جاوید نے ضمانتی مچلکے منظور کرنے کے بعد جاری کی۔
جج کے حکم پر پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی روبکار کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی جس کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری نفری بھی جیل کے باہر تعینات کردی گئی، جیسے ہی صںم جاوید رہا ہوکر باہر آئیں انہیں پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔
یہ پڑھیں : اشتعال انگیز ٹویٹ کا معاملہ، خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور
اطلاعات ہیں کہ صنم جاوید کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔