صنم جاوید کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تاہم جیل سے باہر آتے ہی پولیس نے انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا


ویب ڈیسک November 08, 2023
(فوٹو : فائل)

نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں قید پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے نو موئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔ یہ روبکار جج ارشد جاوید نے ضمانتی مچلکے منظور کرنے کے بعد جاری کی۔

جج کے حکم پر پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی روبکار کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی جس کے ساتھ ہی پولیس کی بھاری نفری بھی جیل کے باہر تعینات کردی گئی، جیسے ہی صںم جاوید رہا ہوکر باہر آئیں انہیں پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔

یہ پڑھیں : اشتعال انگیز ٹویٹ کا معاملہ، خدیجہ شاہ کی ضمانت منظور

اطلاعات ہیں کہ صنم جاوید کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں