پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا

بورڈ کے خلاف بیانات فوری استعفیٰ قبول کرنے کی وجہ بنے ہیں، ذرائع

(فوٹو: ایکسپریس ویب/ پی سی بی)

پی سی بی نے ایک ہفتے بعد سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی جانب سے انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا

ذرائع کے مطابق بورڈ کے خلاف بیانات ان کے فوری استعفیٰ قبول کیے جانے کی وجہ بنے ہیں۔ انضمام الحق کے خلاف شواہد اکٹھے کیے جارہے اور انکوائری بھی جاری رہے گی۔


یاد رہے کہ انضمام الحق نے مفادات کے ٹکراؤ پر اپنے خلاف انکوائری کمیٹی بننے پر 30 اکتوبر کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں: انضمام الحق کو قبل از وقت گھر بھیجنے کا معاوضہ ڈیڑھ کروڑ

سابق کپتان انضمام الحق کو 7 اگست 2023 کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا اور گزشتہ ماہ کے شروع میں انہیں جونیئر مینز سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا تھا۔

پتا چلا تھا کہ انضمام الحق کے کھلاڑیوں کے ایجنٹ طلحہ رحمانی کی کمپنی میں شیئرز ہیں جس کے مالکان میں محمد رضوان بھی شامل ہیں۔ اس انکشاف کے بعد انضمام الحق پر بطور چیف سلیکٹر مفادات کے ٹکرائو کا الزام سامنے آیا تھا۔
Load Next Story