رشمیکا کترینہ کی جعلی تصاویر وائرل ہونے پر بھارتی حکومت حرکت میں آگئی

جعلی ویڈیوز اور فیک تصاویر وائرل کرنے والوں کو 3 سالہ جیل اور 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا


ویب ڈیسک November 09, 2023
جعلی ویڈیوز اور فیک تصاویر وائرل کرنے والوں کو 3 سالہ جیل اور 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا اور بالی ووڈ کوئین کترینہ کیف کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) تصویر وائرل کرنے پر بھارتی حکومت حرکت میں آگئی۔

بھارتی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور الیکٹرانکس نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ کسی بھی شخص کی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی مدد سے جعلی ویڈیوز بنانے والوں کو 3 سال جیل اور 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے جبکہ ڈی ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے سیکشن 66 کے تحت کارروائی بھی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: رشمیکا مندانا کے بعد کترینہ کیف کی بھی نامناسب جعلی تصویر وائرل

گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی لفٹ میں نازیبا لباس پہنے داخل ہوتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی بعدازاں کترینہ کیف کی ایک جعلی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں نامناسب انداز میں کپڑے تبدیل کرتے ہو ئے دکھایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ رشمیکا مندانا کی جعلی غیراخلاقی ویڈیو، سوشل میڈیا کووارننگ جاری

دونوں اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کو فیک قرار دیا تھا جبکہ انکا کہنا تھا کہ تصاویر مصنوعی ذہانت کے زریعے تخلیق کی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں