پختونخوا بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم سرد ہوگیا
پشاور اور نواحی علاقوں میں آئندہ شب سے بارش کا امکان، بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری بھی ہو سکتی ہے، محکمہ موسمیات
پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا۔
چترال میں گزشتہ شب سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ درہ لواری، مڈکلشٹ، بگوشٹ، اور کالاش وادی کے بالائی علاقوں میں برف باری کی اطلاعات ہیں۔ اُدھر اَپرچترال کے درہ شندور، کھوت، تریچ کے بالائی علاقوں اور پہاڑوں پر بھی برف باری جاری ہے۔
چترال میں بارش اور برف باری کے بعد موسم سرد ہونے سے آگ جلانے کے لیے استعمال ہونے والی لکڑی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جلانے والی لکڑی لوئر چترال میں 850 سے 900 روپے من اور اپر چترال میں 1200 روپے من تک فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب صوبائی دارالحکومت پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی کل سے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر پر آج صبح ہی سے بادل چھائے ہوئے ہیں، جس کی و جہ سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات سے صوبے کے بعض علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔صوبے کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر بھی ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔