رشمیکا مندانا جعلی ویڈیو جس خاتون پر بنائی گئی اسکا بیان سامنے آگیا
سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر زارا پٹیل نامی خاتون نے اسٹوری شیئر کردی
تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کی نامناسب ڈیپ فیک (جعلی) تصویر وائرل جس خاتون پر بنائی گئی اسکا بیان سامنے آگیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے زارا پٹیل نامی خاتون نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ کسی نے میرے جسم کو استعمال کرتے ہوئے ایک معروف بالی ووڈ اداکارہ کی نازیبا ویڈیو بنائی ہے لیکن اس معاملے میں ''میں قطعاً ملوث نہیں ہوں''۔
انہوں نے کہا کہ میں خود اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے پر بہت پریشان ہوں، میں خواتین اور لڑکیوں کے مستقبل کے متعلق پریشان ہوں جو اب اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے خوف کھائیں گی۔
مزید پڑھیں: رشمیکا، کترینہ کی جعلی تصاویر وائرل ہونے پر بھارتی حکومت حرکت میں آگئی
گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا کی لفٹ میں نازیبا لباس پہنے داخل ہوتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں نامناسب انداز میں کپڑے تبدیل کرتے ہو ئے دکھایا گیا تھا، جو ویڈیو زارا نامی خاتون کی تھی۔
مزید پڑھیں: رشمیکا مندانا کے بعد کترینہ کیف کی بھی نامناسب جعلی تصویر وائرل
رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو کو فیک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ویڈیو تخلیق کی گئی ہے۔