چیف جسٹس سپریم کورٹ نے اپنے کئی انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تفویض کردیے
رجسٹرار پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلق معاملات میں مکمل بااختیار اور فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا
چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے کئی انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تفویض کردیے۔اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے متعدد انتظامی اختیارات رجسٹرار کو تقویض کر دیے ہیں، جس کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلق معاملات میں مکمل بااختیار ہوں گی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلق امور پر رجسٹرار کا فیصلہ فل کورٹ یا چیف جسٹس کی منظوری سے مشروط ہوگا۔ آڈٹ اور محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلق امور بھی رجسٹرار چیف جسٹس کی منظوری سے انجام دیں گی۔
سپریم کورٹ کا سالانہ بجٹ پلان بھی رجسٹرار، چیف جسٹس کی منظوری سے حتمی شکل دیں گی۔