وسیم اکرم نے پاکستان میں ’’ڈومیسٹک کرکٹ‘‘ نہ کھیلنے پر عماد کو نشانے پر رکھ لیا

نام لیے بغیر آل راؤنڈر پر تنقید کے نشتر چلادیئے


ویب ڈیسک November 09, 2023
نام لیے بغیر تنقید آل راؤنڈر پر تنقید کے نشتر چلادیئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بالواسطہ طور پر آل راؤنڈر عماد وسیم کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

مقامی ٹی وی چینل پر آل راؤنڈر عماد وسیم کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کپ، قائداعظم ٹرافی میں حصہ لیے بغیر کھلاڑی چاہتے ہیں انہیں ٹیم میں کھلایا جائے، بین الاقوامی معاہدوں کو ملک پر ترجیع دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو کھلاڑی پاکستانی ٹیم کے ساتھ موجود ہیں وہ مصروف ہیں لیکن دیگر کھلاڑی ڈومیسٹک میچز میں کیوں حصہ نہیں لے رہے، اِن میں سے ایک ٹیلی ویژن پر بیٹھے ہیں اور وہ پاکستان کیلئے کھیلنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ عماد وسیم پاکستانی بیٹرز کی ناقص پرفارمنس پر بھڑک اٹھے

نجی ٹی وی چینل پر عماد وسیم نے مداح کے ڈومیسٹک کرکٹ سے اپنی غیر موجودگی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میرے غیر ملکی لیگز کے ساتھ معاہدے ہیں جس وجہ سے قائداعظم ٹرافی اور پاکستان کپ میں شرکت نہیں کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا سے شکست؛ عماد نے بابراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

واضح رہے کہ عماد وسیم نے سال 2020 میں راولپنڈی میں زمبابوے کے خلاف آخری ون ڈ؁ میچ کھیلا تھا۔ انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 55 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 986 رنز اور 44 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں