امریکا کا شام میں ایران کی فوجی تنصیبات پر حملہ 9 افراد ہلاک

10 اکتوبر سے 30 اکتوبر کے دوران اسرائیلی فوج نے بھی شام میں ایرانی تنصیبات پر 16 فضائی اور راکٹ حملے کیے


ویب ڈیسک November 09, 2023
امریکا نے شام میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر بمباری کی؛ فوٹو: فائل

شام میں ایران کی ایک فوجی تنصیب پر امریکی فضائیہ کے طیاروں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ یہ حملہ شام میں ایران کی پاسداران انقلاب اور اس کی حمایت یافتہ ملیشیا کی ایک فوجی تنصیب پر کیا گیا۔

امریکا کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بتایا کہ عراق اور شام میں امریکی افواج کو نشانہ بنانے کے جواب میں F-15 کے دو لڑاکا طیاروں نے پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان حملوں میں کتنی ہلاکتیں ہوئیں تاہم انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے تصدیق کی امریکی حملے میں 9 افراد ہلاک ہوئے۔

اسی طرح سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے یہ بھی بتایا کہ 10 اکتوبر سے 30 اکتوبر کے دوران اسرائیلی فوج نے بھی شام میں ایرانی تنصیبات پر 16 فضائی اور راکٹ حملے کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں