فیصل قریشی نے اپنی پہلی پنجابی فلم ’منگو جٹ‘ کیلئے کمر باندھ لی
’منگو جٹ‘ کو نامور ڈائریکٹر ابوعلیحہ بنائیں گے اور ایکشن تھرلر کو اگلی عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا
پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اپنی پہلی پنجابی فلم 'منگو جٹ' کیلئے کمر باندھ لی۔
'منگو جٹ' کو انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے نامور ڈائریکٹر ابوعلیحہ بنائیں گے اور اس ایکشن تھرلر کو اگلی عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
ایکسپریس ٹیربیون سے گفتگو میں فلمساز کا کہنا تھا کہ فلم اس حوالے سے منفرد ہے کہ اس میں سندھ اور پنجاب کے فنکار یکجا ہوں گے۔
ابوعلیحہ کے مطابق فلم کا اسکرپٹ تیار ہے اور فلم کی کاسٹنگ کا مرحلہ جاری ہے، خاتون کے مرکزی کردار کیلئے تین بڑی اداکاراؤں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔
واضح رہے کہ ابوعلیحہ اب تک نو فلمیں بنا چکے ہیں جو اپنے منفرد موضوعات کی وجہ سے عالمی طور شہرت سمیٹ چکی ہیں۔