محکمہ موسمیات کی شہر میں دو مختلف موسم برقرار رہنے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 اور نمی کا تناسب 46 فیصد رہا


Staff Reporter November 09, 2023

محکمہ موسمیات نے شہر میں دو مختلف موسم برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی۔ صبح، رات خنکی دن کے وقت حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جاری پیش گوئی کے مطابق اگلے 3روز کے دوران شہرمیں سمندری ہواوں کی جگہ دوپہر کے وقت شمال مشرق جبکہ شام کے وقت صرف مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کی ہواوں کے شہر پراثرانداز ہونے کے سبب دن کے وقت معمولی حدت جبکہ رات اورصبح کے وقت خنکی محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 اور نمی کا تناسب 46 فیصد رہا۔ موسمی منتقلی کے سبب دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں درجہ حرارت معتدل ریکارڈ ہو رہے ہیں۔

جمعرات کو سبب سے زیادہ پارہ مٹھی میں 34.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ شہر کے مضافات میں مضبوط تھنڈرسیل بنے اور ایم نائن موٹروے، سرجانی ٹاون، گڈاپ ٹاون، گلشن معمار اور محلقہ علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش اورگرد آلود ہواوں کی پیش گوئی موجود تھی، تاہم بارش نہیں ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں