لاہور میں میٹرو بس کے بعد اب میٹرو ٹرین بھی چلے گی چین سے معاہدہ طے پا گیا

میٹرو ٹرین کا 27.1 کلومیٹر طویل ہو گا جب کہ منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔


ویب ڈیسک May 22, 2014
لاہور میں چلنے والے منصوبے کو اورنج لائن میٹرو ٹرین کا نام دیا گیا ہے۔ فوٹو؛ آن لائن

لاہور میں اب میٹرو بس کے بعد میٹرو ٹرین بھی چلے گی اور اس حوالے سے حکومت پاکستان اور چین کے درمیان میٹرو ٹرین منصوبے کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔

چین کے شہر شنگھائی میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے حکومت پاکستان کی جانب سے چین کے ساتھ ملک کے پہلے میٹرو ٹرین کے منصوبے پر دستخط کئے۔ لاہور میں چلنے والے منصوبے کو اورنج لائن میٹرو ٹرین کا نام دیا گیا ہے، میٹرو ٹرین کا ٹریک 27.1 کلومیٹر طویل ہو گا جب کہ منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، میٹرو ٹرین منصوبہ اس سال کے آخر میں شروع ہو گا اور تقریبا 27 ماہ کے عرصے میں مکمل ہو گا۔

شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج پاکستانی عوام کے لئے بہت خوشی کا دن ہے، میٹرو ٹرین منصوبہ عوام کے لئے انقلاب لے کر آئے گا، اس منصوبے سے عوام کی سفری مشکلات کم ہوں گی اور وقت کی بچت ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں