وزیراعظم نے مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا دفتر خارجہ

اگر وزیر اعظم بھارت گئے تو ان کی کئی رہنماؤں سے غیر رسمی اور رسمی ملاقاتیں ہوں گی، تسنیم اسلم


ویب ڈیسک May 22, 2014
وزیر اعظم نواز شریف نے نریندر مودی کو کامیابی پر سب سے پہلے مبارکباد دی تھی فوٹو:فائل

ترجمان دفتر خارجہ نسیم اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو بھارت کے نئے وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ مل گیا ہے تاہم اب تک ان کی جانب سے اس میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی مذاکرات چاہتا ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن یقینی بنایا جا سکے۔ وزیر اعظم کی نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ جلد کیا جائے گا ۔ اگر وزیر اعظم بھارت گئے تو غیر رسمی اور رسمی ملاقاتیں ہوں گی۔ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی، جس میں تمام تصفیہ طلب امور پر بات چیت ہوگی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم ناصرف 26 مئی کو بھارت کے نئے وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے بلکہ پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی، جس میں جامع مذاکراتی عمل کے ایک مرتبہ پھر شروع کرنے سے متعلق اہم امور پر بات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف عالمی سطح پر ان چند سیاسی رہنماؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے نریندر مودی کو سب سے پہلے بی جے پی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے انھیں دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |