’’آپ کسی بے وقوف سے عقل کی بات کریں تو وہ آپ کو ہی بے وقوف کہتا ہے‘‘

محمد حفیظ اور مائیکل وان سوشل میڈیا پر کوہلی کے معاملے پر الجھ پڑے

محمد حفیظ اور مائیکل وان سوشل میڈیا پر کوہلی کے معاملے پر الجھ پڑے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ اور انگلش کمنٹیٹر مائیکل وان سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کے معاملے پر الجھ پڑے۔

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر نے ایک بار پھر بھارتی اسٹار کو خودغرض قرار دے دیا، انگلینڈ کے سابق قائد اس بار بھی دفاع میں فوراً سامنے آگئے، جنوبی افریقا کیخلاف کوہلی نے سنچری بناکر ٹیم کو فتح دلائی، حفیظ نے تب کہا تھا کہ کوہلی نے خودغرضی دکھاتے ہوئے اپنی سنچری کیلیے 49 ویں اوور میں سنگل لیا، جس پر وان نے حفیظ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوہلی نے ایک مشکل پچ پر سنچری بنائی اور ان کی ٹیم بڑے مارجن سے جیتی، آپ کی بات درست نہیں۔


یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کو "عظیم کھلاڑی" قرار دینے پر حفیظ نے تنقید کے نشتر چلادیئے

اب نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں حفیظ نے انگلش بیٹر بین اسٹوکس کی سنچرسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خود غرضی اور بے غرضی میں یہی فرق ہوتا ہے، اس پر وان نے فوراً ہی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حفیظ کوہلی اور اسٹوکس دونوں کی ہی اننگز بہترین تھیں، ساتھ میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ کو کوہلی نے بولڈ کیا تھا، کیا ان کے پیچھے پڑے رہنے کی یہی وجہ ہے؟۔

اس پر حفیظ نے بھی جواب میں کہاکہ 'جب آپ کس بے وقوف سے عقل کی بات کرتے ہیں تو وہ آپ کو ہی بے وقوف کہنے لگتا ہے'۔
Load Next Story