فٹبال ورلڈکپ کوالیفائرز پاکستان اور سعودی عرب کا الاحسا میں مقابلہ

اس سے قبل بتایا گیا تھا سعودی عرب اور پاکستان کا میچ دمام میں کھیلا جائے گا تاہم وینیو تبدیل کردیا گیا ہے


Sports Reporter November 10, 2023
اس سے قبل بتایا گیا تھا سعودی عرب اور پاکستان کا میچ دمام میں کھیلا جائے گا تاہم وینیو تبدیل کردیا گیا ہے۔ فوٹو: پی ایف ایف

فٹبال ورلڈکپ کوالیفائرز میں پاکستان اور سعودی عرب کی ٹیمیں الاحسا کے الفتح کلب اسٹیڈیم میں مقابل ہوں گی۔

سعودی عرب ٹیم نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر وینیو کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ جمعرات 16 نومبر کو پاکستان سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 8 برس بعد فٹبال کی واپسی

پاکستان اور سعودی عرب کوالیفائرز ٹو کے گروپ ''جی'' میں اردن اور تاجکستان کے ساتھ شامل ہیں، پاکستان ٹیم ہیڈ کوچ اسٹیفن کونسٹنٹینس کی زیرنگرانی جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں بھر پور ٹریننگ کررہی ہے اور ہفتے کو سعودی عرب پہنچ جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا تھا سعودی عرب اور پاکستان کا میچ دمام میں کھیلا جائے گا تاہم وینیو تبدیل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں