سائفر کیس ملزمان کی فیملیز کے پانچ پانچ ممبران کو سماعت سننے کی اجازت

چیئرمین پی ٹی آئی کی ہفتے میں ایک دن چیئرمین پی ٹی آئی سے بچوں کی گفتگو کرائی جائے، عدالت کا حکم


ویب ڈیسک November 10, 2023
(فوٹو: فائل)

سائفر کیس میں عدالت نے دو ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی فیملیز کے پانچ پانچ ممبران کو سماعت سننے کی اجازت دے دی۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ اور بیٹی نے پہلی بار جیل عدالت کی کارروائی دیکھی جبکہ آئندہ تاریخ پر چیئرمین پی ٹی آئی کی فیملیز ممبران بھی کمرہ عدالت آئیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ملاقات سے متعلق عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو بلا کر حکم دیا کہ ہفتے میں ایک دن چیئرمین پی ٹی آئی سے بچوں کی گفتگو کرائی جائے۔

ایف آئی اے 3 گواہ ہمراہ لائی تاہم سینیئر وکیل صفائی کے عدم موجودگی کے باعث کوئی کارروائی نہیں ہوسکی۔ آئندہ سماعت 14 نومبر منگل کو صبح 9 بجے ہوگی۔

استغاثہ کی 3 گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے اور آئندہ سماعت پر مزید 3 گواہ طلب کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔