اقوام متحدہ کو غزہ میں امن کیلیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں پاکستان

پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک November 10, 2023
بھارت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کا احترام کرے، ترجمان دفترخارجہ:فوٹو:فائل

دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ میں امن کے لیے فوری اقدامات کرنا چاہیے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بطور قابض طاقت اسرائیل کو چوتھے جینیوا کنونشن کا احترام کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو غزہ میں امن کے لیے اقدامات کرنا چاہیے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نگراں وزیر اعظم نے تاشقند میں ای سی او اجلاس میں شرکت کی اور غزہ میں اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین حل کرنے پر زور دیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے نا قابل تنسیخ حق خودارادیت کا احترام کرے۔ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ اس ہفتے کے شروع میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈوگرا راج, آر ایس ایس کے ہاتھوں کشمیریوں کا قتل عام ہوا۔ اس واقعہ کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔