پاکستانی میوزیکل بینڈ ”سوچ“ کے عدنان اورربیع بھارتی فلم میں آواز کا جادو جگائیں گے

ایکتا کپور فلم کی ریلیز سے قبل پاکستانی بینڈ کی تشہیر کے لئے نئی دلی اور دبئی میں کنسرٹ منعقد کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں


ویب ڈیسک May 22, 2014
گلوکارہ مومنہ مستحسین بھی گانے میں عدنان اور ربیع کا ساتھ دیں گی۔۔ فوٹو؛ فائل

پاکستانی میوزیکل بینڈ "سوچ" کے عدنان اورربیع بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم "ایک ولن" میں اپنی آواز کا جادو جگائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے ثفاقتی مرکز لاہور سے تعلق رکھنے والا میوزیکل بینڈ سوچ کے سنگرزعدنان دھول اور ربیع احمد ہدایت کار موہت سوری کی نئی آنے والی "ایک ولن" کے گانے "آواری" میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جب کہ گلوکارہ مومنہ مستحسین بھی گانے میں عدنان اور ربیع کا ساتھ دیں گی۔

27 جون کو سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم "ایک ولن" میں شردھا کپور اور سدھارتھ ملہورترا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ دوسری جانب فلم کی پروڈیوسر ایکتا کپور نے فلم کی ریلیز سے پہلے پاکستانی بینڈ کی تشہیر کے لئے نئی دلی اور دبئی میں کنسرٹ منعقد کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں