رہائی پانے والے 80 بھارتی ماہی گیر واہگہ بارڈر سے واپس روانہ

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 80 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا تھا


Staff Reporter November 10, 2023
معاہدے کے تحت 3 ماہ سے زیادہ قید نہ رکھا جائے، ماہی گیروں کی اپیل:فوٹو:فائل

پاکستان کی جیل سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہائی پانے والے 80 بھارتی ماہی گیر بھارت روانہ ہوگئے۔

سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار 80بھارتی ماہی گیر ملیر جیل سے رہا ہوکر علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے لاہور ریلوے اسٹیشن پرپہنچے۔

ساڑھے تین سال بعد رہائی پانے والے 80بھارتی ماہی گیروں کوایدھی فاؤنڈیشن نے خصوصی ویگنوں میں واہگہ بارڈر کے لئے روانہ کیا جہاں سے وہ بھارت روانہ ہوئے۔ ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو کو پانچ پانچ ہزار روپے نقد اور تحفہ تحائف بھی دئیے ہیں-

واپس جانے والے بھارتی ماہی گیروں نے پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کو نہ صرف سراہا بلکہ دونوں ملکوں کی حکومتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ معاہدہ کے تحت تین ماہ سے زائد عرصہ کےلئے قیدیوں کو جیلوں میں بند نہ رکھا جائے۔ تین سال تک قید میں رہنے سے انکے اہلخانہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں