غلطی کی معافی مانگنے والے کے خلاف کارروائی کا جواز نہیں بنتا وفاقی وزیراطلاعات

ہمیں معاشرے میں برداشت کو فروغ اوردرگزر سےکام لیناچاہئے،پاکستان کے اوربھی بڑے مسائل ہیں جن پرتوجہ دینی چاہئے،پرویزرشید


ویب ڈیسک May 22, 2014
پاکستان کے اور بھی بڑے مسائل ہیں جن پر توجہ دینی چاہئے۔، پرویز رشید فوٹو: آن لائن/فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ غلطی کی معافی مانگنے والے کے خلاف کارروائی کا جواز نہیں بنتا اس کے لئے ہمیں درگزر سے کام لینا چاہیے۔

اسلام آباد میں اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ سینئر صحافی حامد میر کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ اگر جیو نے معافی مانگی ہے تو اسے قبول کرلینا چاہئے تاہم جن کی دل آزاری ہوئی ان کا مداوا ضروری ہے، غلطی کی معافی مانگنے والے کے خلاف کارروائی کا جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں برداشت کو فروغ اور درگزر سے کام لینا چاہئے، پاکستان کے اور بھی بڑے مسائل ہیں جن پر توجہ دینی چاہئے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہاکہ اس سے پہلے اے آر وائی کی نشریات سے عدالت کو شکایت پیدا ہوئی تو رجسٹرار نے چینل کو بند کرنے کا کہا تھا تاہم ہم نے اس وقت بھی مخالفت کی تھی کہ چینل بند نہیں ہونا چاہیے اور آج بھی کہتا ہوں جیو یا کسی اور چینل سے غلطی ہو تو اسے بند نہیں کرنا چاہئے، ایک دوسرے کے گریبان میں ہاتھ ڈالنا اسی شاخ کو کاٹنا ہے جس پربیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں اپنی بیٹی اور اہلیہ کے ساتھ حامد میر کی عیادت کرنے کے لئے آیا ہوں اور یہ ایک فیملی ملاقات ہے جس میں اس شخص سے ملاقات ہوئی جو اِس وقت مشکل میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |