اکشے کمار کی ’ہاؤس فل5‘ کی شوٹنگ کا آغاز کب ہوگا تاریخ سامنے آگئی
اکشے کمار اور رتیش دیش مکھ ہاؤس فل سیریز کے مرکزی ستون سمجھے جاتے ہیں
بالی وڈ کی مشہور کامیڈی فرنچائز 'ہاؤس فل' کے پانچویں پارٹ کیلئے شوٹنگ کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی۔
پروجیکٹ سے منسلک ذرائع کے مطابق فلم کیلئے کاسٹنگ کا مرحلہ جاری ہے اور فلم کی شوٹنگ کا آغاز جنوری 2024 سے ہوجائے گا۔
فلم کو ترن منشکھانی ہدایت کاری دیں گے اور ساجد نادیاوالا پروڈیوس کریں گے جب کہ اسے اگلے برس دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
'ہاؤس فل 5' میں معروف بالی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ باقی کاسٹ کے حوالے سے تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔
اکشے کمار اور رتیش دیش مکھ ہاؤس فل سیریز کے مرکزی ستون سمجھے جاتے ہیں، سیریز کے پہلے اور دوسرے پارٹ کو ساجد خان نے ہدایت کاری دی تھی۔
تیسرے پارٹ کو ساجد خان اور فرہاد سمجی نے مل کر ڈائریکشن دی جبکہ چوتھے پارٹ کو فرہاد سمجی نے اکیلئے ہدایت کاری دی تھی۔