افغانستان میں طالبان 27 پولیس افسران کو اغوا کرکے لے گئے

حملے کے دوران 27 پولیس افسران جان بچانے کیلئے غار میں چھپ گئے تھے جنہیں طالبان یرغمال بناکراپنے ساتھ لے گئے، پولیس چیف


ویب ڈیسک May 22, 2014
افغان طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملے اور افسران کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ فوٹو؛ اے ایف پی/ فائل

KARACHI: افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں گزشتہ 2 روز سے جاری مقابلے میں طالبان نے 6 پولیس اہلکاروں کو ہلاک جب کہ 27 افسران کو اغوا کر لیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان صوبے بدخشاں کے پولیس چیف جنرل فضل الدین ایار کا کہنا تھا کہ ضلع یمغان میں طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا اوراس دوران جان بچانے کے لئے 27 پولیس افسران ایک غار میں چھپ گئے تاہم مسلح طالبان نے غار کا گھیراؤ کرلیا اورچھپے ہوئے پولیس افسران کو یرغمال بناکراپنے ساتھ لے گئے۔

بدخشاں پولیس چیف کے مطابق ضلع یمگان میں طالبان کے ساتھ چھڑپیں منگل سے شروع ہو کر بُدھ تک جاری رہیں جس کے نتیجے میں 6 پولیس افسر ہلاک اور5 حملہ آور بھی مارے گئے، دوسری جانب طالبان نے چیک پوسٹ پر حملے اورپولیس افسران کو یرغمال بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

واضح رہے کہ طالبان نے نیٹو افواج کے انخلاسے قبل افغان اور نیٹو فورسز کے خلاف آخری معرکے کا آغاز کر رکھا ہے جس میں اب تک متعدد پولیس چیک پوسٹوں پر حملے کئے جا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |