وزیرستان میں شہید ہونے والے میجر جلال الدین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

میجر جلال الدین کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران و جوانوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔


ویب ڈیسک May 22, 2014
میجر جلال الدین ترین کو کلی سیگی میں میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

وزیرستان میں گزشتہ روز دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر جلال الدین ترین کو ان کے آبائی علاقے میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میجر جلال الدین ترین کا جسد خاکی قلعہ عبداللہ میں ان کے آبائی علاقے کلی سیگی میں لایا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس میں ان کے عزیز و اقارب کے علاوہ پاک فوج کے افسران و جوانوں کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں ان کے آبائی قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

شہید میجر جلال الدین کی تدفین کے بعد ان کے لواحقین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جلال الدین کی شہادت پر فخر ہے اور وہ چاہیں گے کہ ان کے خاندان کا ہر فرد ملک کے دفاع میں جام شہادت نوش کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں