آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت معطل کردی

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت کو سیاسی مداخلت کے باعث معطل کیا گیا


ویب ڈیسک November 10, 2023
(فوٹو: ایکسپریس ویب)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت معطل کردی۔

آئی سی سی کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت کو سیاسی مداخلت کے باعث معطل کیا گیا، بھارت کے خلاف شرمناک ہار کے بعد سری لنکا کے وزیر کھیل نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں کو برطرف کردیا تھا۔

پابندی ختم ہونے تک سری لنکا کی ٹیم کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں شرکت نہیں کرسکے گی۔

مزید پڑھیں: سری لنکن کرکٹ بورڈ کو عدالت سے ریلیف مل گیا

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مستقبل کے حوالے سے مزید اقدامات کا فیصلہ 21 نومبر کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ برطرف

قبل ازیں سری لنکن کرکٹ بورڈ کو عدالت کی جانب سے 14 روز کے لیے ریلیف دیا گیا تھا، لنکن بورڈ کے صدر شامی سلوا نے اپنی برطرفی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، عدالت نے ان کا موقف سننے کے بعد 14 دن کے لیے اسٹے آرڈر جاری کردیا، جس کے تحت 14 دن تک اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں